”سیسی“ میں ادویہ فراہمی کے ٹھیکیداروں سے بلوں کی ادائیگی پر بھتہ طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”سیسی“ میں ادویہ فراہمی کے ٹھیکیداروں سے بلوں کی ادائیگی پر بھتہ طلب

کراچی: حکومت سندھ محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشنز(سیسی) کے میڈیکل ایڈوائزر نے ٹھیکیداروں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنا شروع کردیا، ادویہ فراہمی کے ٹھیکیدار وں کے ضلع کورنگی میں ادویات کی فراہمی کے 90 لاکھ روپے کی خطیر رقم بلاجواز روک کر نام نہاد انکوئری شروع کردی۔

دوسری جانب سیسی کے اسپتالوں میں ادویات ختم ہو گئیں ہیں، جس کے باعث ضلع کورنگی کے اسپتالوں مین مریض رل گئے، میڈیکل ایڈوائزر (سیسی)کی جانب سے ادویہ فراہم کرنیوالے کنٹریکٹر ز سے بلوں کی ادائیگی کے لیے بھاری نذرانے طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ضلع کورنگی کے تقریباََ ایک لاکھ کے لگ بھگ سیسی کے غریب مریض در بدر ہو گئے۔ تو دوسری طرف ذرائع کے مطابق سیسی کے 6 ادویہ کنٹریکٹرز سے مبینہ 20 فیصد بھتہ طلب کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ادویہ ٹھیکیداروں کے 90 لاکھ روپے ادائیگی کے حوالے سے ڈاکٹر سعادت میمن کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں نے ادویہ کی فراہمی کے بلوں میں زائد رقم درج کی ہے۔

ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتیں ملک بھر میں 260 فیصد تک اضافے کے باعث ادویہ فراہمی کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے ہر خاص و عام شخص واقف ہے، تاہم میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سعادت میمن اس بات کو ماننے کو تیار نہیں ہیں اور انہوں نے بلا جواز انکوائری شروع کردی ہے۔

ایک طرف ٹھیکیداروں کی ادائیگی روک لی گئی ہے تو دوسری جانب میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سعادت میمن نے آمدن سے زائد اخراجات کے بہانے انوکھی تحقیقات کے ذریعے مریضوں کو جان بچانے والی لازمی ادویہ کی فراہمی روک رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ایڈوائزر سعادت میمن اپنے مخصوص ایجنٹس کے ذریعہ مبینہ پیغام پہنچا رہے ہیں کہ اگر ادائیگی کروانی ہے تو مبینہ 20 فیصد بھتہ ادا کرو ورنہ بلوں کی ادائیگی اسی طرح رکی رہے گی۔

Related Posts