اسموگ کے باعث چھٹیوں اور پابندیوں میں توسیع، دیکھئے کن کن شعبوں پر پابندیاں لگی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر اسکولز، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے، توسیع کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے، پارکس، چڑیا گھر، تاریخی و تفریحی مقامات بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور اور ملتان میں تمام سرکاری، نجی یونیورسٹی، کالجز اور اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے، تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی۔

اسی طرح ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیاں مکمل بند رہیں گی، فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی پابندی ہوگی، لاہور میں فائر ورکس پر پابندی رہے گی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق نجی، سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کم کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے، آوٹ ڈور ڈائننگ میں 4 چار بجے تک پابندی ہوگی۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب نے کہا کہ ٹیک اوے پررات 8 بجےتک ریسٹورنٹس پرپابندی ہوگی ، ملتان اور لاہور میں ہائیر ٹریول وہیکلز کے داخلے پر بھی پابندی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں ، دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند ہونگے، پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی اداروں اورپارکوں میں داخلے پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنی ہونگے، محکمہ ماحولیات نےتینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کے نوٹفکیشن جاری کردیے گئے ہیں ۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹفکیشن کے مطابق نماز جنازہ پرکسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Posts