وزیر اعظم کی تجویز پر صدر تقرری کا مجاز، آرمی چیف کی توسیع درست ہے۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad-Umar-4.jpg
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار روزگار پیدا کرتے ہیں،اسد عمر

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان کے تحت وزیر اعظم کی تجویز پر صدر چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کا مجاز ہوتا ہے، جبکہ ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع بھی درست ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک بہترین آرمی چیف ہیں جبکہ ان کی توسیع پر کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مملکت کے آئین کے اعتبار سے وفاقی حکومت  اپنا مؤقف واضح طور پر سامنے لا چکی ہے، سپریم کورٹ فیصلے میں کہا گیا کہ حکومتی فیصلے میں ایک ابہام پایا جاتا ہے لیکن ہماری رائے میں ایسی کوئی بات نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت ہے جہاں وفاقی حکومت کو اپنے مؤقف  کی وضاحت کرنی ہے۔ وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کے اعتراض پر آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر ایک نئی سمری منظور کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں بھارت کی جارحیت، کشمیر کی صورتحال اور کشیدگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ ہم اگر بھارت کے خلاف حالتِ جنگ میں نہیں ہیں تو جنگ کے دہانے پر ضرور پہنچ چکے ہیں اور یہ کوئی معمولی بات نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  جرمنی کے سفیر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق  دو روز قبل جرمن سفیر کی اسد عمر سے ملاقات میں جرمن کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کا دائرہ کار بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اسد عمر نے کہاکہ موجودہ حکومت تجارت کے فروغ کا عزم کیے ہوئے ہے ۔

مزید پڑھیں: جرمن سفیر کی اسد عمر سے ملاقات

Related Posts