عدلیہ کیساتھ اظہارِ یکجہتی، پی ٹی آئی کی جانب سے آج ریلیاں نکالی جائیں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج ریلیاں نکالی جائیں گی۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے میں کہا گیا کہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

اجازت نامے کے مطابق ریلی کے دوران کاروباری مراکز بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کارکن ڈنڈے اور اسلحہ ساتھ نہیں لائیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں مل سکی، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق دفعہ 144 نافذ ہے، بغیر اجازت ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک چین افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا

گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں نکالیں گے، لاہور میں ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، پورے ملک میں عوام ساڑھے 5 سے ساڑھے 6 کے درمیان باہر نکل کر اپنی یوسیز میں چیف جسٹس کیساتھ اظہاریکجہتی کریں۔

قوم سے اپیل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک فیصلہ کن وقت ہے آپ کو نکلنا پڑے گا، سپریم کورٹ کےمطابق 14 مئی کو انتخاب ہونا ہے، حکومت عدالت کے فیصلے کو نہیں مان رہی، انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ماننا، جس ملک میں حکومت عدالت کا فیصلہ نہ مانے وہاں بنیادی حقوق ختم ہو جاتے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت ہے سب کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، آئین کو بچانا ہے،عوام باہر نکل کر پیغام دے کہ قوم چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے، ہم نے ان کو پیغام دینا ہے کہ قوم کدھرکھڑی ہے۔

Related Posts