ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیکسٹائل
ٹیکسٹائل صنعتکاروں اور حکومت کا معاہدہ ہوگیا، کل سے گیس کی بندش ختم

اسلام آباد: جنوری کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ قومی ادارۂ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق جنوری کے دوران شعبہ ٹیکسٹائل کی سالانہ برآمدات 10.10فیصد بڑھیں جن کی مالیت 1ارب 45کروڑ ڈالر تک جاپہنچی جبکہ گزشتہ برس کے اسی ماہ کے دوران برآمدات کی قدر 1ارب 32کروڑ ڈالر تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 3اعشاریہ 33فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مالی سال 2024 کے 7ماہ کے دوران گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 2اعشاریہ 99فیصد کی کمی ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں برآمدات کا حجم 10.03ارب ڈالر رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمدات میں کمی کی وجہ توانائی کی بلند قیمتیں اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت رہی۔ سرکاری اعلانات کے باوجود توانائی کی مسابقتی قیمتوں  کی پیشکش نہ ہوسکی۔

مالی سال 2023 کے دوران کپڑے اور ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.63فیصد کی کمی ہوئی اور برآمدات کا حجم 16ارب 50 کروڑ ڈالر تک گر گیا۔ اشیاء کی کل برآمدات میں 12.71فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مالیت 27ارب 54کروڑ ڈالر رہی۔

Related Posts