نوشہرہ کے بعد کوئٹہ میں بھی دھماکہ، پولیس اور امدادی ٹیمیں روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Child among five injured in Bannu blast

کوئٹہ کے جان محمد روڈ کے قریب دھماکے کی اطلاعات ہیں جس کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی۔

پولیس، ریسکیو اہلکار اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت اور کسی ممکنہ نقصان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

قبل ازیں نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔ ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کے مطابق دھماکہ مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا، جہاں سیکڑوں نمازی موجود تھے۔

مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں چار سے پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ علاقے کو سیکورٹی اداروں نے گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تاحال ان دھماکوں کی وجوہات اور محرکات کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور سرکاری اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کریں۔

Related Posts