لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Explosion near police vehicle injures three in Lakki Marwat
(Representational Image: Online)

خیبر پختونخوا میں لکی مروت کے علاقے میں ٹریفک پولیس کی موبائل یونٹ کے قریب دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جن میں پولیس موبائل انچارج عمران بھی شامل ہیں ، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

چند روز قبل لکی مروت کے صدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس افسر رفیع اللہ کے گھر پر بم حملہ کیاجس کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے آئی ای ڈی بم کا استعمال کرتے ہوئے پولیس افسر کے گھر کے دو کمروں کو اڑا دیا۔ دونوں کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور دیگر سامان بھی نقصان کا شکار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس واقعے کے ایک دن قبل لکی مروت کے غزنی خیل پولیس اسٹیشن کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

Related Posts