تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا؛ 10 مزدور ہلاک، متعدد ملبے تلے دب گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ این ڈی ٹی وی)

بھارتی ریاست تلنگانہ میں سنگاریددی ضلع کے پاشامیلارام صنعتی علاقے میں واقع کیمیکل کمپنی کے ریکٹر میں زوردار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 10 مزدور جھلس کر موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ 26 سے زائد شدید زخمی ہیں جبکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہونے ہیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مزدور کئی میٹر تک ہوا میں اچھل گئے اور فیکٹری کی مرکزی عمارت زمین بوس ہو گئیں ۔

آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے پوری صنعتی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے 11 فائر ٹینڈرز کی مدد آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔

پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی ٹیموں نے لاواخانہ مقام پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ایمبولینسیں زخمیوں کو نزدیکی سرکاری اور نجی اسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں، جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

ڈسٹرکٹ کلکٹر پی. پرووینیا اور ایس پی پریتوش پنکج خود جائے وقوع پر پہنچ کر بحالی اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

حادثے کے فوری بعد کیمیکل کمپنی (Sigachi Industries) کی حصص میں 15 فیصد کی مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

یہ کوئی معمولی صنعتی حادثہ نہیں، بلکہ ایک تباہ کن دھماکا تھا جس نے انسانی لاشوں اور معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ صنعتی حفاظتی ناکامیوں کا ایک مکروہ آئینہ پیش کیا۔

ابھی تک ہلاکتوں کا حتمی اعدادوشمار موصول نہیں ہوا لیکن ابتدائی اطلاعات میں 10 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہے اور مزید کئی افراد زخمی ہیں۔

Related Posts