کابل میں گردوارے میں دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل کے گردوارے میں دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
کابل کے گردوارے میں دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک گردوارے میں دھماکہ۔ خبر ایجنسی نے دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے کارتی پروان کے ایک گردوارے میں آج صبح پیش آیا۔

گردوارے کے انتظامی عہدیدار گرنام سنگھ نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے وقت گردوارے میں تقریباً 30 افراد موجود تھے۔

گرنام سنگھ کا کہنا ہے کہ طالبان ہمیں گردوارے میں داخلےکی اجازت نہیں دے رہے اور ہمیں گردوارے کے اندر کی صورتحال سے متعلق فی الحال کچھ معلوم نہیں ہے۔

دوسری جانب گردوارےمیں دھماکے سے متعلق طالبان حکام کی جانب سے تاحال  کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts