ماہرین کا قریب آتی ہوئی موت دور کرنے کیلئے سرخ گوشت کم کھانے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین کا قریب آتی ہوئی موت دور کرنے کیلئے سرخ گوشت کم کھانے کا مشورہ
ماہرین کا قریب آتی ہوئی موت دور کرنے کیلئے سرخ گوشت کم کھانے کا مشورہ

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انسانی زندگی دراصل وقت کے مختلف دورانیوں کا نام ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان اپنی موت سے قریب ہوتا جاتا ہے، اسے دور کرنے کیلئے سرخ گوشت کم کھانا چاہئے۔

شعبۂ صحت سے متعلق تحقیقات کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص طویل زندگی چاہتا ہے تو اسے سرخ گوشت اور الٹرا پراسیسڈ کھانوں کا استعمال محدود کرنا ہوگا۔ لوما لنڈا یونیورسٹی ہیلتھ کے ماہرین نے یہ نتیجہ 77 ہزار افراد پر تحقیق کے بعد اخذ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب ڈیلیٹ کیے گئے میسیجز کی واپسی ممکن

ماہرین کا کہنا ہے کہ الٹرا پراسیسڈ خوراک موت کے قریب آجانے سے زیادہ مطابقت رکھتی ہے تاہم سرخ گوشت بھی انسان کو زندگی سے دور لے جاتا ہے۔ مطالعے سے یہ بات عیاں ہوئی کہ خراب سبزی خور یا اچھا گوشت خور ہونا کیسے ممکن ہے۔

مطالعے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ لوگ جو صرف سبزی اور بہت زیادہ پراسیسڈ خوراک بھی کھاتے تھے، انہیں اموات کے نتائج میں اسی طرح کے متناسب اضافے کا سامنا کرنا پڑا جیسا کہ وہ گوشت خور جن کی غذا میں بہت زیادہ پراسیسڈ فوڈ شامل تھا۔

تحقیق کے یہ نتائج امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے ہیں۔مطالعے میں 77 ہزار 437 خواتین اور مرد شرکاء کی خوراک کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء سے ایک سوالنامہ پر کرایا گیا جس میں 200 سے زائد کھانے کی اشیاء شامل تھیں تاکہ تفصیلات کا جائزہ لیا جاسکے۔

محققین نے شرکاء کی صحت اور آبادیاتی معلومات کا ان کی اموات کے اعدادوشمار سے تجزیہ کیا جس میں اوسطاً ساڑھے 7 سال کا عرصہ لگ گیا۔ ماہرین نے پایا کہ جن لوگوں نے اپنی کیلوریز کا نصف الٹرا پراسیسڈ فوڈز سے حاصل کیا، ان کی اموات زیادہ رہیں۔

کیلوریز کا نصف الٹرا پراسیسڈ خوراک سے حاصل کرنے والوں کی اموات کل کیلوریز کا صرف 12اعشاریہ 5فیصد پراسیسڈ خوراک کھانے والوں کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ رہیں۔مرنے والوں کو زیادہ تر سانس، اعصابی اور گردوں سے متعلق بیماریاں لاحق تھیں۔ 

Related Posts