میونخ: جرمن ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد فطر لعابی یا ‘سلائم مولڈ’ کہلانے والے یک خلوی جاندار کی ایک قسم میں یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت کرلیا ہے۔
اس جاندار کا مکمل سائنسی نام ‘ فائیسارم پولی سیفالم ‘ ہے جو بیک وقت جانوروں، پودوں اور پھپھوند (فنگس) کی درمیانی چیز کا درجہ رکھتا ہے۔
سلائم مولڈ کا ہر خلیہ صرف چند سینٹی میٹر سے لے کر کئی میٹر جتنا بڑا ہوسکتا ہے، جس کا انحصار اس کی قسم پر ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کے لیے سلائم مولڈ کی سب سے حیرت انگیز خاصیت اس میں ‘ یادداشت اور ذہانت ‘ کی موجودگی ہے، حالانکہ نہ تو اس میں دماغ ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی اعصابی نظام۔
گزشتہ کئی دہائیوں میں ہونے والے مشاہدات سے ثابت ہوچکا ہے کہ سلائم مولڈ نہ صرف ماضی کے واقعات کو ‘ یاد ‘ رکھتا ہے بلکہ انہیں مدِنظر رکھ کر ‘ ذہانت ‘ کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ فیصلے بھی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمینی مدار میں پہلے خلائی ہوٹل کی تعمیر کا کام جاری