ماہرین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار کرلیا
ماہرین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار کرلیا

کیلیفورنیا: کرونا وائرس فی الحال ہماری دنیا سے جاتا نظر نہیں آتا اور فی الحال طب اور سائنس کا رخ اسی طرف ہے، دنیا بھر میں کرونا وائرس کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف ایجادات کی جارہی ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے سنسر بنائے ہیں جو یہ جاننے کے لیے کسی بھی ماسک پر لگائے جا سکتے ہیں کہ اسے پہننے والا کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے یا نہیں۔ جب سانس یا لعاب میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی ہوگی تو سنسر کا رنگ تبدیل ہو جائے گا۔

ماہرین نے ماسک پر رنگ بدلنے والی ایسی پتریاں لگائی ہیں جو کسی شخص کے سانس یا لعاب میں کووڈ 19 کا باعث بننے والے کرونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگا سکتی ہیں۔اس سنسر کا مقصد کووڈ 19 ٹیسٹ کا نعم البدل ہونا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد وائرس کا علم ہونے کے بعد علاج کے لیے رجوع کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 88 ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 166جاں بحق

امریکا کے صحت کے قومی اداروں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کو اس پروجیکٹ کے لیے 13 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔تحقیقی ٹیم کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک ماحول میں کام کرنے والوں کے لیے سنسر بنانے کے لیے ایک مصنوعات ساز کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرے گی، روزمرہ ٹیسٹنگ میں آسانی کے لیے ان سنسرز کی قیمت کم رکھی جائے گی۔

Related Posts