سر پر شدید چوٹ سے ڈیمنشیا کا شکار ہونے کا خدشہ 50فیصد بڑھ جاتا ہے۔ماہرین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سر پر شدید چوٹ سے ڈیمنشیا کا شکار ہونے کا خدشہ 50فیصد بڑھ جاتا ہے۔ماہرین
سر پر شدید چوٹ سے ڈیمنشیا کا شکار ہونے کا خدشہ 50فیصد بڑھ جاتا ہے۔ماہرین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سر پر لگنے والی شدید چوٹ سے  دماغ کے تشویشناک مرض ڈیمنشیا کا شکار ہونے کا خدشہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ڈیمنشیا انسانی یادداشت، موڈ اور ابلاغی صلاحیتوں کو بد ترین نقصان پہنچاتا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی بیماری ڈیمنشیا بدقسمتی سے ترقی پسند ہوتی ہے یعنی اس کے مریض پر اثرات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بد سے بدتر ہوتے جاتے ہیں جبکہ بیماری کا شکار ہر مریض کا تجربہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عجیب و غریب خواب دیکھنا دماغ کو تعلیم دینے کیلئے مفید ہے۔ماہرین

دماغی بیماری ڈیمنشیا کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف امریکا میں ہر سال لاکھوں افراد ڈیمنشیا کا شکار ہوجاتے ہیں۔   انسان کو اچانک سر پر لگنے والی چوٹ سے دماغی صدمہ ہوتا ہے، اسے الجھن، دھندلا پن اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

ڈیمنشیا کے بارے میں ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سر پرچوٹ کے اثرات سے ہونے والا ڈیمنشیا دہائیوں بعد بھی انسان کو متاثر کرسکتا ہے۔ سر کی چوٹ سے ہونے والے ڈیمنشیا کے متعلق تحقیق کے نتائج امریکی اکیڈمی کے جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سر پر چوٹ لگنے کے بعد اگر علاج کیلئے ہسپتال میں داخلے کی مدت 3 دن یا زیادہ رہی ہو تو ڈیمنشیا کا خدشہ اسی اعتبار سے بڑھ جاتا ہے تاہم 3 دن سے کم یا سر کے معمولی زخم پر خدشات نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔ 

 

Related Posts