افغانستان میں خواتین کو نظام سے باہر رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، انتونیو گوتریس

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

دوحا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو نظام سے باہر رکھنا انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر انتونیو گوتیریز کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال آج دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے افغانستان کا استحکام، افغانستان میں دہشتگردی، منشیات اسمگلنگ اور معاشرتی امور میں افغان خواتین کا شامل نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران 500افراد جاں بحق،1 ہفتے کیلئے جنگ بندی پر اتفاق

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کو نظام سے باہر رکھنا انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے ملاقات مناسب وقت پر ہوگی، ابھی وہ مناسب وقت نہیں آیا، دوحا اجلاس میں عالمی نمائندوں سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت نہیں کی گئی۔

Related Posts