محکمہ ایکسائز کا کارنامہ، گاڑی نہ ہونے کے باوجود شہری کو 29ای چالان موصول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ایکسائز کا کارنامہ، گاڑی نہ ہونے کے باوجود شہری کو 29ای چالان موصول
محکمہ ایکسائز کا کارنامہ، گاڑی نہ ہونے کے باوجود شہری کو 29ای چالان موصول

لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کمپیوٹر ریکارڈ اور محکمہ ملازمین کی نہ اہلی کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، گاڑی نہ ہونے کے باوجود شہری کو 29ای چالان موصول ہوگئے۔

شہری درستگی ریکارڈ کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا، جوہر ٹاؤن کے رہائشی محمود احمد کو گزشتہ کئی روز سے موصول ہونے والی ای چالان کے میسجز نے نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا، محمود احمد کو 29گاڑیوں کے ای چلان کی کال اور فہرست موصول ہوئی۔جبکہ ان کے پاس کوئی گاڑی ہے ہی نہیں۔

محمود نے بتایا کہ انہوں نے آج تک کبھی کوئی گاڑی نہ خرید ی ہے نہ ہی فروخت کی ہے اور جن گاڑیوں کا ڈیٹا بذریعہ ای چلان ان تک پہنچا ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں،جس پر انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرید کوٹ ہاؤس میں درخواست جمع کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گاڑی ٹرانسفر اور نیو رجسٹریشن کے لیے کمپیوٹر ریکارڈ میں درج کئے گئے انٹری ڈیٹا میں بے پناہ غلطیاں سامنے آ رہی ہے جو سراسر محکمہ ملازمین کی نہ اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،تاہم ماضی میں بھی ایک شہرہ کے نام 400 سے زائد گاڑیوں کا اندراج سامنے آیا تھا۔

ذرائع سے یہ بھی انکشافات سامنے آئے ہے کہ اس طرح ڈیٹا انٹری میں غلط اندراج عموماً کرپشن کا باعث بھی رہا ہے،جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سائلین نے وزیراعظم عمران خان سے اس طرح ڈیٹا انٹری کا غلط اندراج اور خورد برد پر سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts