ٹیکس دہندگان کو جرمانوں سے استثثنا، مگر کس ملک میں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر کے ماتحت ادارے کی چھوٹے تاجروں پر سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کی چھوٹے تاجروں پر سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

کورونا وبا کے پیش نظر ٹیکس دہندگان کو جرمانوں اور مالی پابندیوں سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ یکم جون سے 30 نومبر 2022 تک 6 ماہ استثنا کے ہوں گے، جی ہاں مگر ایسے اقدامات پاکستان میں کہاں، یہ فیصلہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کیلئے کیا ہے۔

سعودی محکمہ زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تجارتی اداروں پر کورونا وبا کے منفی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کوشش ہے کہ اداروں کی مشکل آسان کی جائے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ کسٹم نظام میں اندراج میں تاخیر کا جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق ادائی میں تاخیر، کسٹم سسٹم کا اقرار جمع کرانے میں تاخیر، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے اقرار نامے میں ترمیم نیز ای بل سسٹم پر عمل درآمد میں پکڑی جانے والی خلاف ورزیوں پر جرمانے نہیں ہوں گے۔ ان سے چھ ماہ استثنا رہے گا۔

ای بل کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کتنے ہوں گے؟’روٹی‘ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہے؟اتھارٹی نے تمام صارفین سے کہا ہے کہ جرمانے سے استثنا کے فارمولے کی تفصیلات حاصل کرلی جائیں۔ گائیڈ بک جاری کردی گئی ہے جو ویب سائٹ پر موجود ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے بچنے والی خلاف ورزیوں پر جو جرمانے مقرر ہیں وہ استثنا میں شامل نہیں۔اسی طرح جو جرمانے استثنا انشٹیو پرعمل درآمد کی تاریخ سے قبل جمع کرادیے گئے ہوں گے وہ بھی استثنا سے خارج ہوں گے۔ اصل ٹیکس سے منسلک ادائیگی میں تاخیر کے جرمانے بھی استثنا پالیسی سے خارج ہوں گے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ صارفین کے ذہنوں میں استثنا پروگرام کے بارے میں جو استفسارات ہوں وہ رابطہ مرکزسے جواب حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سروس ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے مہیا ہے۔ اتھارٹی کے کی ویب سائٹ، ای میل یا ٹوئٹر پر فوری رابطہ کرکے بھی استفسار کا جواب حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts