لاہور: فیصل آباد میں سابق یوتھ کونسلر کو بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم حمزہ کی گرفتاری 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پنجاب پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ فیصل آباد پولیس نے سابق یوتھ کونسلر رانا محمد سفیان کے قاتل حمزہ کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
نسلہ ٹاور کیس پر کارروائی، ڈی جی کے ڈی اے سمیت 3ملزمان گرفتار
پڑوسی نے 13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا
کراچی،عمارت خالی کرانے کے تنازع پر فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق
گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس نے بدھ کے روز واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا تھا۔
فیصل آباد پولیس نے رانا محمد سفیان کے قاتل حمزہ کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا ہے،ملزم سے پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے کل اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔@fsdpolice https://t.co/iyYkNM2Szi pic.twitter.com/sj7iDDfd3m— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) December 30, 2021