عامر لیاقت کی قبر کشائی پر طوبیٰ انور کا ردعمل بھی سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کی قبر کشائی پر طوبیٰ انور کا ردعمل بھی سامنے آگیا
عامر لیاقت کی قبر کشائی پر طوبیٰ انور کا ردعمل بھی سامنے آگیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے اُن کی قبر کشائی کے عدالتی حکم پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طوبیٰ انور نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر حکام نے پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ اُن کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنا اُن کے لواحقین کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تاہم، مجھے اللہ کی رضا پر بھروسہ ہے میرا یقین ہے کہ اللہ ہمارے معاملات کا بہتر انتظام کرنے والا ہے، اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورلش عثمان کی مالہن خاتون کس ترک اداکار سے شادی کررہی ہیں؟

خیال رہے کہ عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی موت کی تصدیق کی گئی۔

Related Posts