کراچی: لیاقت آباد نمبر 4 میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار اور ڈکیتی کے دورن مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رینجرز کے سابق اہلکار نے جامِ شہادت نوش کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لیاقت آباد نمبر 4 میں اس وقت پیش آیا جب رینجرز کا سابق اہلکار دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اسلحہ ساتھ لیے گزر رہا تھا۔
اسی دوران ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرتے ہوئے رینجرز کے سابق اہلکار پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں رینجرز کا سابق اہلکار موقعے پر شہید ہوگیا۔ واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل منگھوپیر انویسٹی گیشن میں تعینات اے ایس آئی اکرم خان ولد سرور خان فائرنگ کے واقعے میں شہید ہو گئے،واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔
شہید پولیس افسر ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا جب ایک دہشت گرد نے نشانہ بنایا،اے ایس آئی اکرم خان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
مزید پڑھیں: دہشت گرد کی سرعام فائرنگ، پولیس اہلکار نے جامِ شہادت نوش کرلیا
قبل ازیں اراضی کے تنازع پر کشیدگی کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت4 زخمی ہوگئے۔
آج سے 5روز قبل بابڑاروڈ پر دو گروپوں میں اراضی کے تنازع پر کشیدگی چل رہی تھی جہاں پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ایس ایچ او گھارونے بتایاکہ مجھے بھی ہاتھ میں گولی لگی۔فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ٹھٹھہ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق، افسران سمیت 4 زخمی