سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے
سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد: سابق صدرِ مملکت محمد رفیق تارڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 92 سال تھی۔ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میرے دادا رفیق تارڑ کی نمازِ جنازہ آج ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ کافی عرصے سے علالت کے باعث زیرِ علاج تھے۔ ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر رحمان ملک کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ تعزیت

محمد رفیق تارڑ نے ملک کے نویں صدرِ مملکت کی حیثیت سے جنوری 1998 سے قوم کی خدمت کی اور جون 2001 میں صدارت سے مستعفی ہو گئے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے رفیق تارڑ نے 1997 میں سینیٹر منتخب ہو کر اور سیاست سے قبل قانون کے شعبے سے منسلک ہو کر عوام کی خدمت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رفیق تارڑ کے انتقال پر ن لیگ کی قیادت نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کے پوتے عطاء اللہ تارڑ بھی غمزدہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کے مرکزی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میرے دادا جان محمد رفیق تارڑ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ 

ٹوئٹر پیغام میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سابق صدر، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور میرے دادا جان کی نمازِ جنازہ آج جامعہ اشریہ لاہور میں ہوگی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سابق صدر رفیق تارڑ کی نمازِ جنازہ نمازِ عصر کے بعد آج 4 بج کر 45 منٹ پر اور گوجرانوالہ گکھڑ منڈی میں بھی ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ رفیق تارڑ کی نمازِ جنازہ گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں ڈی سی ہائی اسکول گراؤنڈ میں 8 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ 

سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ نے 1989 سے لے کر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ بھی سنبھالا۔ ان کی جائے پیدائش منڈی بہاؤ الدین ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد سابق صدر رفیق تارڑ ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کے قانونی مشیر بن گئے تھے۔ ن لیگ نے انہیں 1997 میں صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا۔ 

Related Posts