فلپائن کے سابق صدر منیلا کے ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلپائن کے سابق صدر منیلا کے ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے
فلپائن کے سابق صدر منیلا کے ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے

منیلا: فلپائن کے سابق صدر بینگنو ایکوینو ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے جن کے سوگواران میں شامل 2 بیٹے جمہوریت کے سرکردہ رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز فلپائن کے سابق صدر کا انتقال ہسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد ہوا۔ فلپائنی سپریم کورٹ کے جسٹس ماروک لینن کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

قبل ازیں 2012ء میں سابق صدر نے سپریم کورٹ کے جسٹس ماروک لینن کو تعینات کیا تھا جن کا کہنا ہے کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے بینگنو ایکوینو کے عہدِ صدارت میں کام کیا۔

سابق صدر بینگنو ایکوینو کی عمر وفات کے وقت 61 برس تھی جو 2010 سے لے کر 2016 تک صدرِ مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ سن 1998ء میں سیاست میں قدم رکھنے سے قبل سابق صدر چینی کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

چینی کا کاروبار سابق فلپائنی صدر کے خاندان کی ملکیت رہا۔ 1998ء کے بعد بینگنو ایکوینو 3 سال کی مدت کیلئے 2007 تک ایوانِ نمائندگان کے رکن رہے اور منیلا کے شمال میں واقع صوبے کی نمائندگی کے فرائض انجام دئیے۔

اپنی والدہ کے عہدِ حکومت میں فوجی بغاوت ناکام بنانے کے دوران سابق صدرِ فلپائن کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے دوران چلائی گئی ایک گولی کا زخم وفات کے وقت بھی ان کے جسم پر موجود تھا۔ ان پر 5 بار گولی چلائی گئی جبکہ ان کے 3 باڈی گارڈز بھی ہلاک ہوئے۔

صدرِ مملکت کی حیثیت سے بینگنو ایکوینو کا 6 سالہ دور مختلف بحرانوں کا شکار رہا، 5 ویں سالِ صدارت میں 44 کمانڈوز ایک انتہائی مطلوب ملائشین جنگجو کی گرفتاری کیلئے شروع کیے گئے آپریشن کے دوران مارے گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملکۂ برطانیہ الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کچھ عرصہ سے بیمار ی میں مبتلا تھے، برطانیہ کے شاہی خاندان نے پرنس فلپ کے انتقال کی تصدیق کردی۔

آج سے 3 ماہ قبل ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کا لندن کے اسپتال میں دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد اُن کو گھر منتقل کردیا گیا تھا، وہ متعدد دنوں اسپتال میں زیر علاج رہے، تاہم رواں برس اپریل کے دوران انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں: ملکہ الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Related Posts