عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر
عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے لیے عدالت میں قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے درخواست دائر کردی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے حقیقی بھائی کی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی صورتحال تشویشناک ہے، بیرونِ ملک یا پاکستان میں ہی علاج کے لیے ضمانت پر رہائی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔وزیر اعظم کا مطالبہ

یاد رہے کہ آج سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو طبی ٹیسٹوں کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے گردوں اور جگر کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے تاحیات صدر نواز شریف کو آج صبح ہی  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ  (پی کے ایل آئی) منتقل کیا جائے گا جہاں جگر، گردوں اور کینسر سمیت پورے جسم کے ٹیسٹ ہوں گے۔

ڈاکٹرز کے مطابق پلیٹ لیٹس پیک لگانے کے باوجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خون میں سفید خلیوں کی کمی ہے جبکہ خلیے نہ بڑھنے کے باعث مقررہ وقت کے بعد لگائے گئے سیلز بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

پی کے ایل آئی میں نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین ہوگا جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدر کو نیب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اگر کوئی کٹ لگ گیا تو ان کی حالت تشویشناک ہوسکتی ہے۔

 مزید پڑھیں: نواز شریف کو طبی ٹیسٹ کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا

Related Posts