عمران خان کا حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنیکا فیصلہ
عمران خان کا حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنیکا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریکِ انصاف  کی جانب سے عدالت میں باضابطہ اپیل دائر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف نے حمزہ شہباز کی حلف برداری آج کرانے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا۔ پنجاب اسمبلی کے 17 ممبران کی جانب سے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل تیار کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جہانگیر ترین اپنے بیٹے  علی ترین  کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر حمزہ شہباز کے خلاف اپیل تیار ہوئی۔ آئینی درخواست میں نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ تحریکِ انصاف کے وکلاء کی ٹیم رات گئے اپیل دائر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

تحریکِ انصاف کے وکلاء کی ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج اور نعرے بازی بھی کی۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے کہا کہ عدالت بند ہونے کے باعث پٹیشن فائل نہیں ہوسکی۔ ہفتے کے روز لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا حلف لینے کا حکم دیا ۔ حلف برداری کی تقریب آج ہی منعقد ہوگی۔ اسپیکر کو آج صبح ساڑھے گیارہ بجے لاہور میں حمزہ شہباز سے حلف لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر پنجاب نے جان بوجھ کر عدالتی حکم نظر انداز کیا۔

Related Posts