کراچی واٹر بورڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید امریکا میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی واٹر بورڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید امریکا میں انتقال کر گئے
کراچی واٹر بورڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید امریکا میں انتقال کر گئے

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو اینڈ ایس بی) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید طویل علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس ہی سابق منیجنگ ڈائریکٹر کے ڈبلیو ایس بی مصباح الدین فرید کا بائی پاس ہوا۔ دل کے عارضے میں مبتلا مصباح الدین فرید کی واٹر بورڈ کیلئے اعلیٰ خدمات رہیں جبکہ مصباح الدین فرید 2 بار ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے پر فائز رہے۔

سابق ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین نے اپنے دورِ ملازمت کے دوران کوئی سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا اور حکومتِ سندھ کو 3 بار سیاسی دباؤ سے تنگ آ کر اپنا استعفیٰ بھیجا تاہم ہر بار انہیں عہدے پر برقرار رکھا گیا۔ مصباح الدین فرید نے اپنے سوگواروں میں 1 بیوہ، 3 بیٹیاں اور 1 بیٹا چھوڑا ہے۔

گزشتہ کئی برس سے مصباح الدین فرید کا خاندان امریکا میں مقیم ہے۔ سابق ایم ڈی واٹر بورڈ کو بورڈ کے اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ سابق ناظم نعمت اللہ خان (مرحوم) کے دور میں مصباح الدین فرید تعمیرِ کراچی پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رہے جبکہ کے تھری، ایس تھری اور کے فور سمیت اہم منصوبوں میں بھی انہیں شامل کیا گیا۔

کے تھری مکمل ہوچکا ہے جبکہ ایس تھری اور کے فور تاحال نامکمل منصوبے ہیں۔ مصباح الدین فرید کے انتقال پر کراچی واٹر بورڈ کے افسران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دُعائے مغفرت کی ہے۔ مصباح الدین فرید کی تدفین امریکا میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا۔اظہار الحسن

Related Posts