کوہاٹ: انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق ڈی جی مسعود شریف دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 72 سالہ سابق ڈی جی آئی بی مسعود شریف خان کی نمازِ جنازہ آج کرک کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ تدفین بلند کلہ کے علاقے میں واقع آبائی قبرستان میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان کی الزام تراشی برداشت نہیں کریں گے۔شیری رحمان
سابق ڈی جی آئی بی مسعود شریف خان خٹک کے سوگواران میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ مسعود شریف 5 جون 1950 کے روز کرک میں پیدا ہوئے۔ 1992 سے 1993 تک ڈی جی ایف آئی اے بھی رہے۔
پیپلز پارٹی دورِ حکومت میں مسعود شریف کو 1993 سے لے کر 1996 تک آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے ملک کیلئے خدمات سرانجام دینے کا موقع ملا۔ 1999 سے 2008 تک پیپلز پارٹی کے اہم عہدے پر فائز رہے۔
قبل ازیں 2002 کے عام انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار مولانا شاہ عبدالعزیز سے شکست پر مسعود شریف نے اپنی سیاسی جماعت کے مبینہ سیاسی سمجھوتے کے خلاف احتجاجاً پی پی پی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
جس سال عمران خان وزیر اعظم بنے، اسی دور میں 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی مسعود شریف نے عمران خان کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، تاہم جلد ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔