سینئر سیاسی رہنما اور سابق امیر جماعتِ اسلامی سیّد منور حسن انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر سیاسی رہنما اور سابق امیر جماعتِ اسلامی سیّد منور حسن انتقال کر گئے
سینئر سیاسی رہنما اور سابق امیر جماعتِ اسلامی سیّد منور حسن انتقال کر گئے

سینئر سیاسی رہنما اور سابق امیر جماعتِ اسلامی منور حسن آج انتقال کر گئے ہیں جس پر مختلف معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جماعتِ اسلامی کے مطابق سابق امیر سیّد منوّر حسن کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ ظہر عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔ 

سن 2009ء سے 2014ء تک سیّد منوّر حسن جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر رہے جبکہ انہوں نے جماعتِ اسلامی کے پلیٹ فارم میں سن 1968ء میں شمولیت اختیار کی۔

سیّد منور حسن سن 1977ء میں جماعتِ اسلامی کے اہم سیاسی رہنما کے طور پر کراچی سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور عوام کی بھرپور خدمت کی۔

ترجمان جماعتِ اسلامی کے مطابق سابق امیر جماعتِ اسلامی سیّد منور حسن کافی عرصے سے علیل تھے جس کے باعث آج ان کا انتقال ہوا جس پر جماعتِ اسلامی کی مرکزی قیادت شدید غم و اندوہ کا شکار ہے۔ 

سابق امیر جماعتِ اسلامی منور حسن کی قیادت میں جماعتِ اسلامی نے مختلف اہم سنگِ میل عبور کیے جبکہ سینئر سیاسی رہنما منور حسن کی وفات کو اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے ملک کیلئے عظیم نقصان قرار دیا ہے۔ 

Related Posts