سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بیان حلف سے منحرف، نیا معافی نامہ جمع کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بیان حلف سے منحرف، نیا معافی نامہ جمع کرادیا
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بیان حلف سے منحرف، نیا معافی نامہ جمع کرادیا

گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلف سے منحرف ہوگئے۔

توہین عدالت کیس میں رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ جمع کرادیا۔ رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے لندن میں قلمبند کرایا گیا بیان حلفی غلط قرار دیکر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ بیان حلفی میں غلطی سے ہائیکورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا، اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلبگار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں جرائم کی شرح دیگر شہروں کے مقابلے میں کم ہے، ایڈیشنل آئی جی

سابق چیف جج گلگت بلتستان نے کہا کہ 10 نومبر 2021 کے بیان حلفی میں جج کا نام غلط فہمی کی وجہ سے شامل ہوا، میں اپنے بیان حلفی کے متن کو واپس لیتا ہوں۔

یاد رہے کہ رانا شمیم اس سے قبل بھی ایک معافی نامہ جمع کراچکے ہیں جسے عدالت کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

Related Posts