بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی میزبانی میں بگ باس شو کے سابق شرکاء عاصم ریاض اور شہناز گل کے مابین ایک تنازعے پر سوشل میڈیا صارفین کے مابین قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ شہناز گل کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک پارٹی کے دوران انہیں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر عاصم ریاض نے تبصرہ کرکے تبصروں، تنقید اور تعریف کا پنڈورہ باکس کھول دیا۔
تصویری تجزیہ، دنانیر مبین کی سالگرہ کی تقریب میں شوبز شخصیات جلوہ گر
سوال یہ ہے کہ بگ باس 13 میں حصہ لینے والے دونوں بھارتی فنکاروں کے مابین یہ تنازعہ کیوں پیدا ہوا؟ عاصم ریاض کی گفتگو سے ان کے اور شہناز گل کے مداحوں میں ایک جنگ چھڑ گئی ہے۔ آئیے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔
عاصم ریاض کون؟
اگر آپ نے سن 2019 کا بگ باس 13 شو دیکھا ہو تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کشمیر میں پیدا ہونے والے عاصم ریاض کو مقابلے میں حصہ لینے والا سب سے مشہور فنکار سمجھا جارہا تھا۔ ان کے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بھی ریلیز ہونے والی ہے۔
عاصم ریاض کے یو ٹیوب چینل پر یکم جنوری 2022 کو تیرا بھائی کے نام سے میوزک ویڈیو ریلیز کی جائے گی اور اس سے قبل بھی عاصم ریاض کنگ کانگ، بلٹ اِن پین، بیک ٹو اسٹارٹ اور اسکائی ہائی سمیت متعدد گیت گاچکے ہیں۔
یقیناً یہ بات بھی مداحوں کیلئے دلچسپی سے خالی نہیں کہ عاصم ریاض موجودہ بگ باس 15 شو کے شریک عمر کے چھوٹے بھائی ہیں۔ عاصم کو بگ باس شو کے علاوہ ان کے گیتوں کی وجہ سے بھی بالی ووڈ کی دنیا میں شہرت ملی۔
شہناز گل کا تعارف
بطور فنکارہ شہناز گل کسی تعارف کی محتاج نہیں سمجھی جاتی۔ پنجابی اداکارہ اور گلوکارہ کو آنجہانی بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا سے بگ باس 13 کے دوران معاشقے کے حوالے سے بھی یاد کیا جاتا ہے جو اس کی وفات کے بعد بھی ختم نہ ہوسکا۔
سدھارتھ شکلا کی موت شہناز گل پر بجلی بن کر گری اور وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے غائب رہی ہیں۔ آنجہانی فنکار کی موت نے شہناز گل کو دنیا بھر سے دور کردیا تھا اور وہ سدھارتھ کا ذکر ہونے پر رو پڑتی تھیں۔
سدھارتھ شکلا اور عاصم ریاض کی دوستی
اداکارسدھارتھ شکلا اور عاصم ریاض کی بگ باس 13 میں بہت گہری دوستی نظر آئی تاہم غلط فہمیوں کی ایک داستان چل نکلی جس کے بعد دونوں فنکاروں نے راہیں جدا کرتے ہوئے آپس کی گہری دوستی کو خدا حافظ کہہ دیا۔
یہ دونوں فنکار بگ باس کے فائنل راؤنڈ تک ساتھ رہے جہاں سدھارتھ نے عاصم کو ہرا کر بگ باس شو اپنے نام کر لیا۔ شہناز گل دوسری رنر اپ بنیں۔ تمام تر اختلافات کے باوجود عاصم ریاض نے چھوٹے بھائی کی طرح سدھارتھ شکلا کے اہلِ خانہ کا ساتھ دیا۔
تنازعہ، عاصم ریاض اور شہناز گل
حال ہی میں اپنے منیجر کوشل جوشی کی منگنی میں اداکارہ شہناز گل نے رقص کیا اور ان کے ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر مثبت اور منفی تبصروں کا انبار لگ گیا جس میں عاصم ریاض بھی شامل ہو گئے۔
WATCH: #ShehnaazGill dances to 'Zingaat' at a friend's engagement party pic.twitter.com/qRmUheN9Oy
— Bollywood Buzz (@BollyTellyBuzz) December 27, 2021
بگ باس 13 کے سابق ساتھی نے جب یہ دیکھا کہ شہناز گل رقص کر رہی ہیں تو اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا نام لیے یا کوئی ویڈیو پوسٹ کیے بغیر کہا کہ کچھ رقص کی ویڈیوز دیکھیں۔ سنجیدگی سے کہنا ہوگا کہ لوگ اپنے پیاروں کو بھول جاتے ہیں۔ کیا بات ہے!
Just saw few dancing clips … seriously people get over loved ones so soon ????
Kya baat
kya baat..…. #Newworld— Asim Riaz (@imrealasim) December 27, 2021
عوام کا ردِ عمل
عاصم ریاض کے ٹوئٹر پیغام پر عوام نے ملا جلا ردِ عمل ظاہر کیا۔ کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ عاصم ریاض کو ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم عاصم کو پسند کرتے تھے لیکن شہناز جیسی فنکارہ پر تنقید کرکے انہوں نے کوئی اچھا کام نہیں کیا۔
Also, #AsimRiaz fans can target me now forgetting how much I supported him during Bigg Boss. But what's wrong is wrong. I'm happy #ShehnaazGill is making an effort to move on and cope up with her grief. And where was Asim for Sidharth after Bigg Boss? Not cool! https://t.co/0UHiZZZlbC
— nayandeep rakshit (@NayandipRakshit) December 27, 2021
If this is for #ShehnaazGill, then Just 1 bad chapter of life doesn't mean that the entire story is over!! #AsimRiaz https://t.co/Bxdwo4WFrs
— Arjit Yaduvanshi (@heyarjit24) December 28, 2021
It's Trending in India at no. 6 ????????
Shehnaaz You Go Girl pic.twitter.com/2w2FejkXFB
— Sᴀʜɪʟ✨ (@ShehnaazFanBoy) December 28, 2021
Be Like Shehnaaz:) Royal, Classy and Positive By Attitude, She Didn’t give a damn to him/her and She Also Don’t Need to Reply Them as She Got Millions of fans Who Are Defending their Queen Wisely ????
SHEHNAAZ YOU GO GIRL
— SHEHNAAZGILLTM (@ShehnaazGillTM) December 28, 2021
دوسری جانب عاصم ریاض کے مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے شہناز گل پر بھی تنقید کی۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہم عاصم ریاض کے ساتھ ہیں۔ ان کی شخصیت بہت جاندار ہے جو ٹرولنگ سے متاثر نہیں ہوتے۔
https://twitter.com/AmenaAAzeez/status/1475714054035443712
https://twitter.com/SahidShahAfridi/status/1475739637024903168
You can't break him, not until he's got his ASquad standing with him <3
WE ARE WITH ASIM RIAZ@imrealasim #AsimRiaz pic.twitter.com/kIcQ6POdXE
— Asim Riaz Fan Page ???? (@AsimRiazFP) December 28, 2021
This was one of the most powerful celebrity images of 2021. #AsimRiaz sitting in rain at #SidharthShukla funeral. https://t.co/XZQFsawsqe pic.twitter.com/jxg3yXNxyv
— Asjad Nazir (@asjadnazir) December 27, 2021
https://twitter.com/das_manya/status/1475720776519020544