رواں ماہ مارچ کے دوران ایمازون پرائم کے سبسکرائبرز کو کچھ دلچسپ اور نیا مواد دیکھنے کو ملے گا، خاص طور پر ان شوز کے شائقین کے لیے جو اپنی اگلی قسطوں کے منتظر ہیں۔ The Wheel of Time اور Bosch: Legacy کے نئے سیزنز بھی اس ماہ ریلیز ہو رہے ہیں۔
متوقع طور پر The Wheel of Time کے تیسرے سیزن کا 13 مارچ کو تین اقساط کے ساتھ پریمیئر ہوگا۔ دوسرے سیزن کی زبردست کامیابی کے بعد، اس فینٹسی سیریز سے شائقین کی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ دوسری طرف، Bosch: Legacy کا تیسرا اور آخری سیزن 27 مارچ کو ریلیز ہوگا، جس کی پچھلی دونوں اقساط نے Rotten Tomatoes پر شاندار ریٹنگ حاصل کی تھی۔
ان مقبول شوز کے علاوہ 27 مارچ کو ایک زبردست فلم بھی ریلیز ہو رہی ہے۔ Holland، جس میں نکول کڈمین مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جس کو شک ہونے لگتا ہے کہ اس کا شوہر اتنا قابلِ بھروسہ نہیں جتنا وہ سمجھتی تھی۔ یہ فلم نو مارچ کو South by Southwest میں پریمیئر ہوگی اور اس مہینے کی سب سے بڑی ریلیز میں سے ایک ثابت ہوسکتی ہے۔ مزید تفصیلات درج ذیل ہیں۔
دی ویل آف ٹائم سیزن 3
اگر آپ فینٹسی کہانیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ یقیناً The Wheel of Time سے واقف ہوں گے، جو رابرٹ جارڈن کے مشہور ناولوں پر مبنی ہے۔
اس کی کہانی ایک جادوگرنی موریین ڈاموڈریڈ (Rosamund Pike) کے گرد گھومتی ہے، جو Aes Sedai گروہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ ایک گاؤں ایمنڈز فیلڈ کے کچھ نوجوانوں کی تلاش میں ہیں، کیوں کہ انہیں یقین ہے کہ ان میں سے ایک ڈریگن ری بورن ہے، جو دنیا کو بچانے کی اہلیت کی حامل ہے۔
دوسرے سیزن میں یہ راز کھل چکا ہے کہ رینڈ (Josha Stradowski) ہی ڈریگن ری بورن ہے۔ اب سیزن 3 میں انہیں مزید بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ اسے آپ تیرہ مارچ سے پرائم ویڈیو پر دیکھ سکیں گے۔
‘Bosch: Legacy’ سیزن 3
اصل Bosch سیریز Prime Video پر سات سیزنز تک مقبول رہی۔ Titus Welliver نے ڈیٹیکٹیو ہیری بوش کا کردار ادا کیا، جو مائیکل کونلی کے کرائم ناولوں پر مبنی تھا۔
اب بوش اپنی آخری انویسٹیگیشن کے لیے واپس آ رہا ہے۔ اس سیزن میں کہانی مائیکل کونلی کی دو کتابوں The Black Ice اور Desert Star پر مبنی ہے۔ اس سیزن کے بعد یہ فرنچائز نئی اسپن آف سیریز Detective Renée Ballard (Maggie Q) کے حوالے کر دی جائے گی۔ اسے آپ 27 مارچ سے پرائم ویڈیو پر دیکھ سکتے ہیں۔
‘Holland’
یہ سنسنی خیز فلم 27 مارچ کو Prime Video پر ریلیز ہو رہی ہے۔ Holland میں نکول کڈمین نے نینسی وانڈرگروٹ کا کردار نبھایا ہے، جس کی آنکھ ہر صبح “دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ” ہالینڈ، مشی گن میں کھلتی ہے، لیکن جنت جیسی یہ جگہ اور اس کی شادی شدہ زندگی اتنی مثالی نہیں جتنی وہ سمجھتی تھی۔ یہ بھی ستائیس مارچ سے پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی۔
‘Picture This’
یہ فلم Five Blind Dates کی ایک رومانی کامیڈی پر مبنی ہے، جس میں ایک آسٹریلوی خاتون اپنی چھوٹی بہن کی منگنی کی تقریب میں جاتی ہے، جہاں ایک قسمت بتانے والا پیش گوئی کرتا ہے کہ وہ اپنی اگلی پانچ ملاقاتوں میں اپنی زندگی کے سچے پیار سے ملے گی۔ یہ چھ مارچ سے دستیاب ہوگی۔
‘Tyler Perry’s Duplicity’
Tyler Perry’s Duplicity میں کیٹ گراہم نے مارلی کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک انتہائی ذہین وکیل ہیں۔
لیکن وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اسے ایسا کیس لڑنا پڑے گا، جس میں اس کی بہترین دوست فیلا (Meagan Tandy) کے شوہر (Joshua Adeyeye) کو قتل کر دیا جاتا ہے، تو مارلی اپنے نجی تفتیش کار (Tyler Lepley) کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کرتی ہے، لیکن جیسے جیسے وہ گہرائی میں جاتی ہے، اسے دھوکہ دہی اور رازوں کا ایسا جال ملتا ہے جو سب کچھ بگاڑ کر رکھ دیتا ہے۔
اس سنسنی خیز کہانی کو آپ بیس مارچ سے پرائم ویڈیو پر دیکھ سکتے ہیں۔