ڈاکٹرز نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا برقی شعاعوں کی مدد سے معائنہ کریں گے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے سابق وزیراعظم کے بیرونی سازش الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے سابق وزیراعظم کے بیرونی سازش الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا برقی شعاعوں کی مدد سے معائنہ کریں گے جس کا مقصد کینسر کے خدشات دور کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق انتہائی اہم ٹیسٹ آج ہوگا، ڈاکٹرز نواز شریف کا پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی اسکین آج کریں گے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کی جائے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ برقی شعاعوں کی مدد سے نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیا جائے گا، جس کا مقصد خدانخواستہ کینسر کے خدشات کو دور کرنا ہے، ٹیسٹ کے نتیجے میں معالجین کو نواز شریف کے مرض کی تشخیص اور علاج میں خاصی مدد ملنے کی امید ہے، قوم سے اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کے لئے خصوصی دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے،حسین نواز

اس سے قبل مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہاتھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج ثابت ہو گیا کہ آپ نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے۔ آپ کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی ہے،وزیراعظم عمران خان کا بیان کھسیانی بلی کھبا نوچے کے مترادف ہے۔

Related Posts