لاہور:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے قومی اقتصادی مفادات کو سبوتاژ کرنے کے لیے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کا استعمال کر رہے ہیں، یہ ہمارے ملک اور ہمارے عوام کے ساتھ غداری ہے۔ہر پاکستانی کو اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا کہ چاروں صوبے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں لوگ اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں۔ پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے، 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہوئے ہیں اور بچنے کے لیے اداروں کیخلاف مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔ میری توقعات نہیں تھی یہ یہ شخص اتنا نیچے گر جائے گا۔ عمران خان ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے خیراتی عطیات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض جاری کرنے کی منظوری دیدی