پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ ہر مصیبت میں ترقی کے بھی مواقع موجود ہوتے ہیں جو وہ اپنے ساتھ لے کر آتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت تیمور جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی مصیبت خیبر پختونخواہ میں تعمیر و ترقی کا باعث بن سکتی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے صوبے میں ترقیاتی کام کیے۔
صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ ہم تحریکِ انصاف کے کام کو آگے لے کر جاسکتے ہیں اور خیبر پختونخواہ کے نظامِ صحت کو اگلے مرحلے میں لایا جاسکتا ہے جبکہ صوبائی وزیرِ اعلیٰ نے 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کی منظوری دی ہے۔
وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ 500 بستروں کا یہ ہسپتال پشاور میں قائم کیا جائے گا جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاکہ کورونا وائرس جیسے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجاسکے۔
1 In every crisis, an opportunity. Today, we can build on what PTI's work of the last few years, & take KP's healthcare system to the next level.
The CM has approved a 500-bed emergency hospital in Peshawar, where cases are greatest, to deal with the surge capacity for Covid. https://t.co/0owLfENQV0— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) May 10, 2020