کیپٹن سرور کا یومِ شہادت، ہر گولی ہمارے حوصلے کو تقویت دیتی ہے۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیپٹن سرور کا یومِ شہادت، ہر گولی ہمارے حوصلے کو تقویت دیتی ہے۔آئی ایس پی آر
کیپٹن سرور کا یومِ شہادت، ہر گولی ہمارے حوصلے کو تقویت دیتی ہے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے پہلا نشانِ حیدر پانے والے پاک فوج کے آفیسر محمد سرور کے یومِ شہادت کے موقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گولی دفاعِ وطن کیلئے ہمارے حوصلے کو تقویت دیتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ آج قوم کیپٹن محمد سرور کا 72واں یومِ شہادت منا رہی ہے جبکہ محمد سرور 1948ء کی کشمیر جنگ کے ہیرو ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کے ناقابلِ تسخیر حوصلے اور ناموسِ وطن کے ساتھ اٹل وفاداری ہمیشہ فیصلہ کن ہمت کا مظہر رہے گی۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر اور مادرِ وطن کیلئے کھائی گئی ہر گولی ہر قیمت پر دفاعِ پاکستان کیلئے ہمارے عزم و حوصلے کو تقویت فراہم کرتی رہے گی۔ 

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں قوم کے عظیم سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کا 72واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے جبکہ کیپٹن سرور وطن کی حرمت پر جان دینے والے پہلے آفیسر ہیں جنہیں نشانِ حیدر کا اعزاز عطا کیا گیا۔

سن 1948ء میں جنگِ کشمیر کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن محمد سرور نے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ قوم کیپٹن محمدسرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید پڑھیں: قوم کے عظیم  سپوت کیپٹن سرور کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

Related Posts