کراچی:موجودہ بجٹ کے بعد بھی مہنگائی میں کمی نہ آسکی،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 15.29 فیصد ہو گئی ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران آلو، ٹماٹر، آٹا، انڈے، لہسن، پیاز، تازہ دودھ، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، باسمتی ٹوٹا چاول، صابن، سرسوں کا تیل،چائے کی پتی،آٹا اور چکن سمیت مجموعی طور پر21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
جبکہ چینی، دال مونگ، دال چنا، دال ماش اور دال مسور سمیت7 اشیا سستی ہوئیں،23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر14.56فیصدایل پی جی 8.64فیصد، چکن11.43فیصد،پیاز8.38 فیصد، آلو1.21فیصد, لہسن 6.97فیصد اورگھی5.36 فیصد، ککنگ آئل1.31فیصد مہنگا ہوا۔
جبکہ دال مونگ3.79فیصد،دال مسور 0.26فیصد، دال چنا0.71فیصد،دال ماش 0.45فیصد اور چینی0.12 فیصد سستی ہوئی۔تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں پیوستہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.82فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 24جون کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی)کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح15.29فیصد رہی۔
مزید پڑھیں:انکم ٹیکس کا نفاذ، ملک میں ادویات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ