کورونا سے اموات میں کمی، یورپی ممالک کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lockdown on Easter

لندن : یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے روزانہ ہونیوالی اموات کی شرح میں کمی اور کورونا وائرس کی شرح میں سست روی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونیوالی ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد تعداد یورپی شہریوں کی تاہم اموات کی شرح میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ نرم کیا جارہاہے۔

سوئٹزرلینڈ ، ڈنمارک اور فن لینڈ میں لوگوں نے دکانیں اور اسکول دوبارہ کھولنا شروع کردیئےہیں جبکہ اسپین میں ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔

جرمنی کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے کے اعلان کے بعد آج سے کچھ دکانوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے گا جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ملک اٹلی نے بھی پابندیوں میں نرمی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:گیلپ سروے نے پاکستان میں خودکشی کے رجحان پر رپورٹ شائع کردی

اسپین میں اتوار کے روز 410 نئی اموات ریکارڈ کی گئیں ۔ فرانس نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لئے لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد اور اسپتالوں میں داخلہ کم ہو رہا ہے۔

برازیل لاطینی امریکا میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، یہاں  اتوار کے روز مجموعی کیسزایک لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

Related Posts