پشاور میں خواجہ سراء کے قتل کا معاملہ، اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کا انصاف کے لیے احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں خواجہ سراء کے قتل کا معاملہ، اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کا انصاف کے لیے احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں خواجہ سراء کے قتل کا معاملہ، اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کا انصاف کے لیے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خواجہ سراؤں نے گزشتہ رات پشاور میں خواجہ سراء کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ خواجہ سراؤں کا کہنا ہے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہماری کہیں شنوائی نہیں ہے ہمارے لئے قانون میں اصلاحات نہیں کی گئی۔ ان کا کہناتھا کہ ہمارا خواجہ سراء کالج فنکشن میں گیا تھا وہاں اسے ناحق قتل کردیا گیا۔

خواجہ سراؤں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے خواجہ سراء کالج میں ایک گھنٹہ تک موسیقی کا فنکشن کرتا رہا جب وہ واپس جانے لگا تو اس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، جبکہ ہماری نہ ہی کسی سے دشمنی ہے اور نہ ہی ہمارا کسی سے لینا دینا ہے۔ ہم لوگ دو طریقوں سے روزی کماتے ہیں ایک تو ناچ گانا کرکے جب کہ دوسرا طریقہ بھیک مانگ کر، اس کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی ذرائع آمدن نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کا دل کرتا ہے ہم پر ظلم و ستم کرکے چلا جاتا ہے ہم کو جنسی ہراسگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور پھر ہم پر جسمانی تشدد بھی کیا جاتا ہے۔

خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعظم عمران خان سے بھرپور مطالبہ ہے کہ ہمارے مقتولین کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیں اور ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچا کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ ہوا تو ہم خود کو ماریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوبہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 653 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Related Posts