ارطغرل کی حلیمہ سلطان ایسرا بلجیک کا فوٹو شوٹ، تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Dirilis Ertugrul

کراچی: ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجیک کے پاکستانی میگزین کیلئے فوٹو شوٹ میں لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

رمضان المبارک میں پاکستان میں پی ٹی وی سے نشر کئے جانیوالے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو ملک میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے جبکہ ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان یعنی ایسرا بلجیک کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے۔

ایسرابلجیک نے حال ہی میں ایک معروف پاکستانی میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا اور انٹرویو بھی دیا جبکہ اس شوٹ لی گئی ایسرا بلجیک کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں۔

قانون کی طالبہ اداکارہ ایسرا بلجیک کورونا کی وباء ختم ہونے کے بعد پاکستان آنے کی خواہشمند ہیں جبکہ انہوں نے کشمیر کے دورہ کی بھی خواہش کا اظہار کیا تھا۔مداحوں کی جانب سے ایسرا بلجیک کے نئے فوٹو شوٹ کو بہت سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ارطغرل غازی کومنفرد انداز میں خراج تحسین

چند روز قبل ایسرا بلجیک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی حالیہ بولڈ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں  مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Halima Sultan

 Dirilis Ertugrul

 

 

Related Posts