’ارطغرل غازی‘ کی ’بانو چیچک‘نے بھی پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’ارطغرل غازی‘ کی ’بانو چیچک‘نے بھی پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی
’ارطغرل غازی‘ کی ’بانو چیچک‘نے بھی پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

لاہور:پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونیوالے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ڈرامے کی کاسٹ کو بھی پاکستان میں پذیرائی مل رہی ہے۔

دیکھا جائے تو پاکستان میں ابھی تک ڈرامے کے پہلے سیزن کی 40 قسطیں تک ہی نشر ہوئی ہیں اور ابھی تک پاکستانی شائقین نے ڈرامے کی محدود مگر مرکزی کاسٹ کو ہی دیکھا ہے،تاہم اب تک ڈرامے میں نظر آنے والی کاسٹ پاکستان میں مشہور ہوچکی ہے اور پاکستانی شائقین ڈرامے کی کاسٹ سے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے انہیں وطن آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

ڈرامے کے معروف کردار (بانو چیچک) کی اداکارہ ایزگی ایسما کرکلو نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایزگی ایسما کرکلو نے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان بھی ترکی کی طرح بارونق اور زندہ دل لوگوں کا ملک ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کسی حد تک ترکی جیسا ہی ہے اور چونکہ ان ممالک میں کہا جاتا ہے کہ یہ دو ممالک اور ایک قوم ہیں، تو انہیں بھی لگتا ہے کہ یہ دونوں ممالک بہت قریب ہیں۔

ترک اداکارہ نے کہا کہ مجھے پاکستان سے ڈھیر سارے محبت کے پیغام موصول ہو رہے ہیں اور وہ ضرور پاکستان آنا چاہیں گی، لیکن انہیں یہ نہیں پتہ کہ وہ کب تک پاکستان آ سکیں گی۔

Related Posts