اسلام آباد:تاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں دوگن الپ یعنی روشان کااہم کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار کیوٹ کیٹن گنرپاکستان پہنچ گئے۔
ترک اداکار کی اسلام آباد میں گھڑ سواری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھرپور خیز مقدم کیا جارہا ہے۔
اداکار کیوٹ کیٹن گنرنے اس سے قبل سوشل میڈیا پر گڈمارننگ پاکستان کہتے ہوئے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کا پیغام پہنچایا تھا۔
اپنے پسندیدہ اداکار کے پاکستان پہنچنے اور گھڑ سوار ی کی تصاویر نے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ اسلامی تاریخی ڈرامہ کے شائقین نے اداکار کیوٹ کیٹن گنرسے ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی “روشنی” بھی پاکستان میں جگمگانے کیلئے بے قرار