حماس رہنماؤں کا ترکیہ میں تعاقب کیا تو اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اردوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا۔

قطر سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ترکیہ میں حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

اسرائیل کی حمایت پر بائیکاٹ، امریکی کافی کمپنی اسٹاربکس کو 11 بلین ڈالر کا نقصان

ترک صدر نےکہا کہ غزہ کے لیے اسرائیلی بفر زون منصوبے پر بحث کرنا بھی فلسطینیوں کی بے عزتی ہے۔ حماس اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے لڑنے والا مزاحمتی گروپ ہے، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی ہی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو مقبوضہ علاقے واپس کرنا ہوں گے، مغربی ممالک کی اسرائیل کی حمایت خطے کی موجودہ صورت حال کا سبب بنی ہے۔

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق پارلیمنٹ میں جمع کر کے اپنا کردار ادا کر دیا ہے، اب ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر امریکی کانگریس سے اقدامات کی توقع ہے۔

Related Posts