لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہناہے کہ نواز شریف کے دماغ کو جانے والی وہ شریان جو بند ہے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی، نواز شریف کے دماغ کی شریان کی سرجری ہوگی یا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان کاکہناتھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ غیر مستحکم ہیں، ادویات کے ذریعے نواز شریف کے پلیٹ لیٹ کاؤنٹ کو خاص لیول پر رکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ نوازشریف کے پی ای ٹی سکین میں ایک سے زیادہ لیمف نوڈز پائے گئے ہیں۔ رائٹ ایگزیلیری لیمف نوڈز کا مزید معائنہ کیا جا رہا ہے، مزید ٹیسٹ کے بعد پتا چلے گا کہ لیمف نوڈز کی وجہ کیا ہے۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے مرض کی مزید تشخیص جاری ہے جبکہ ان کا ریگولر فالو اپ بھی جاری ہے جس میں خون کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں، ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ نواز شریف جب لاہور میں تھے تو انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے،حسین نواز