انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز جو روٹ بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔
اس سے قبل آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی جانب سے سوشل میڈیا پر مطلع کیا گیا تھا کہ بین اسٹوکس فٹنس اور اپنے ورک لوڈ کو مینج کرنے کے لیے آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوئے ہیں۔
انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنا پروگرام کینسل کردیا تھا۔
اب آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ جو روٹ ایونٹ کے 2024 کے ایڈیشن میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
رائلز نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ جو روٹ نے آئی پی ایل 2024 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، ڈریسنگ روم آپ کی کمی محسوس کرے گا۔