رواں برس اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، فواد چوہدری

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
رواں برس اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، فواد چوہدری
رواں برس اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 16 سال بعد رواں برس اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی جبکہ آئندہ برس انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی۔

 

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مردوں کی اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ برطانوی کرکٹ ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے، اس سے شہریوں کو مزید تفریج کا ماحول میسر آئے گا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے مشترکہ پروڈکشن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کےلئے کرسچن ٹرنر کو آگاہ کیا اور برطانوی ماہرین کے ذریعے سیٹ ڈیزائنرز، صنعتکاروں کے تربیتی انتظامات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نےتجاویز پرہر ممکن تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں کرونا سےمتعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، برطانوی ہائی کمشنر نےپاکستان کی جاری کرونا ویکسی نیشن مہم کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد پولیس کے اہلکار کا اختیارات سے تجازو،12 سالہ بچے کو ہتھکڑی لگا دی 

Related Posts