انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے لذیذ کھانوں کے دیوانے ہوگئے۔
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کو ساتویں میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز ہمارے لیے بہت اچھی رہی، جس طرح کھلاڑیوں نے کھیلا بہت اچھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی بہت کمال تھی لیکن لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ لذیذ تھے۔
معین علی کا کہنا تھا کہ مسلسل 2 میچ ہارنے کے بعد سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے کھلاڑیوں نے بہت زیادہ محنت کی، خوشی ہے کہ بیٹرز اور بولرز نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سیریز جیتی۔
نیوزی لینڈ میں ہونیوالی سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ روانہ
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سینیئرز کی واپسی سے کمبینیشن مزید بہتر ہوگا جبکہ ورلڈکپ سے قبل 7 میچز کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔
معلوم رہے کہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔