برطانوی کرکٹر بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف بقیہ ٹیسٹ میچز کا حصہ نہیں ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی کرکٹر بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف بقیہ ٹیسٹ میچز کا حصہ نہیں ہوں گے
برطانوی کرکٹر بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف بقیہ ٹیسٹ میچز کا حصہ نہیں ہوں گے

لندن: برطانوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف سیریز کے مزید 2ٹیسٹ میچز نہیں کھیلیں گے، اس حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو وجوہات کے باعث مزید 2ٹیسٹ میچز کا حصہ نہیں بنیں گے۔

برطانوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بین اسٹوکس رواں ہفتے ہی نیوزی لینڈ جا رہے ہیں۔ اس لئے وہ پاکستان کیخلاف 13 اگست اور 21 اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

بورڈ نے میڈیا سے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ بین سٹوک کی نجی زندگی اور خاندان کا احترام کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تھے، جہاں ان کے والدین سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کھیلے گئے ورلڈ کپ میں انگلینڈکی جانب سے بین اسٹوکس نے اہم کردار ادا کیا تھا، ان کی ٹیم میں موجود انگلینڈ کی ٹیم کے لئے نیک شگون سمجھی جاتی ہے، پاکستان کو ان کی غیر موجودگی میں سیریز کے بقیہ میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔

Related Posts