ورلڈ کپ، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کپتان جوز بٹلر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مابین ٹاس ہوا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے سے متعلق سارو گنگولی نے کیا کہا؟

پاکستان کیلئے انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھاری رنز سے جیت اہمیت کی حامل تھی، جس کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ کے فیصلے سے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے حسن علی کی جگہ شاداب خان کو ٹیم مین شامل کیا ہے۔

انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ بیٹنگ کیلئے پچ اچھی ہے۔ پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے سے متعلق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں کھیلے۔

سارو گنگولی نے بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیمی فائنل سے بڑا کوئی اور میچ نہیں ہو سکتا۔

Related Posts