انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلينڈ ٹيم نے ون ڈے کرکٹ ميں تاريخ رقم کردی۔ نيدرلينڈ کيخلاف پہلے ون ڈے ميں 4 وکٹوں پر 498 رنز کا سب سے بڑا اسکور بناديا۔

ایمسٹلوین میں کھیلے جارہے ون ڈے میں نيدرلينڈز نے ٹاس جيت کر پہلے بولنگ کا فيصلہ کيا، انگلينڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز کا تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔

انگلینڈ کی جانب سے تین بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں، ڈيوڈ ملان نے 125، فل سالٹ نے 122 اور جوز بٹلر نے صرف 70 گيندوں پر 162 رنز کی دھواں دار اننگز کھيلی، بٹلر نے اننگز میں 7 چوکے اور 14 چھکے لگائے۔

انگلش ٹيم نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا ہی 481 رنز کا ريکارڈ توڑ ديا۔

Related Posts