کراچی: ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں انہیں ان کے شوہر فلپ کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا، جبکہ دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں اور خاموشی اختیار کی اور ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی جانب سے کیپ اتار کر گول دائرہ بنایا گیا اور سر جھکاکر خاموشی اختیار کی۔
مزید پڑھیں:اچھا کریں یا برا، باتیں ہمیشہ ہوتی ہیں، ہم لوگوں کی نہیں سنتے، بابر اعظم