لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے اکتوبر میں شیڈول دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان سے معافی مانگتے ہوئے اگلے سال دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کا افسوس ہے، اگلے سال پاکستان کا دورہ کرینگے، سیریز میں 3 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچ کھیلے جائینگے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مینز اینڈ وومینز کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس فیصلے کا پاکستان کرکٹ پر اثر ہوگا، پاکستان کرکٹ پر اس کے اثرات پر ہم افسردہ ہیں مگر 2022 کے ٹورز پر نظریں مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں:اختیارات میں کمی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان مستعفی