راولپنڈی: رحمان آباد مری روڑ پر میٹرو بس میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سکستھ روڈ رحمان آباد جانے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے رحمان آباد اسٹیشن پر بس کو روکا اور تمام مسافروں کو آگ کے باعث ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ سے باہر نکالا گیا۔
میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، بس میں سوار افراد محفوظ رہے، تاہم بس مکمل طور پر جل گئی۔
وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا